راجھستانی مسلم سماج نے ضرورت مند فیملی میں اناج کی تقسیم کی ۔

ممبئی ( شیخ طالب علی ) مہاراشٹر سمیت آج پورا ملک کورونا وائرس جیسے مہلک وبا سے پریشان ہے، اور اس وقت پورے ملک میں لوک ڈاؤن ہے۔اس بند کا اثر سب سے زیادہ غریب اور مزدور طبقے پر پڑا ہے، ایسے حالات میں جوگیشو ری مغرب کی مشہور سماجی تنظیم راجھستانی مسلم سماج نے ضرورت مند لوگوں کی طرف مدد کا ہاتھ بڑھاتے ہوئے  اناج اور  ضروری اشیاء تقسیم کی ہے۔راجھستانی مسلم سماج تنظیم کے جنرل سیکریٹری اسحاق قریشی نے اخباری نمائندے کو بتایا کہ ہماری تنظیم نے  ممبئی، تھانے اور اس کے اطراف میں رہنے والے تقریباً 250 فیملی کو ایک مہینے کا راشن مہیا کیا ہے تاکہ وہ لوگ اطمینان سے اپنا گزر بسر کر سکے۔ چونکہ اب رمضان المبارک کا مہینہ لگ گیا ہے تو ہم لوگوں کو سحری اور افطاری کا انتظام کر کے دے رہے ہیں تاکہ اس مبارک مہینے میں لوگوں کو کھانے پینے کی تکلیف نا ہو۔ اسحاق قریشی نے کہا کہ جو بھی ضرورت مند ہے وہ ہمارے موبائل نمبر ، 9004935219 پر ہم سے رابطہ کر سکتا ہے۔ اور جو حضرات ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں وہ ہماری تنظیم راجھستانی مسلم سماج کے بینک آف بڑودا کے اکاؤنٹ نمبر
SB A/C 32260100002812 IFSC ۔ BARBOJOGWESپر لوگ اپنے زکاۃ وہ امداد کے ذریعے مالی تعاون بھی کر سکتے ہیں۔ عیاں رہے کہ راجھستانی مسلم سماج ممبئی کے علاوہ اس کے اطراف میں سماجی کام انجام دیتی ہے۔  جس کا اہم مقصد مسلم سماج میں اتحاد، تعلیم اور روزگار کے موقع پیدا کرنا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *